English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رابی پیرزادہ نے اپنی جان کے خطرے سے متعلق خبروں کی وضاحت کردی

القمر

کراچی: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی جان کو درپیش خطرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ سابق گلوکارہ کے وکیل بابر افضل نے جنگلی جانور پالنے کے مقدمے میں رابی پیرزدہ کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے، رابی پیرزادہ کا عہد

تاہم رابی پیرزادہ نے اپنی جان کے خطرے سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر جھوٹی خبر قرار دے دیا۔ رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وکیل کا نام بابر افضل نہیں بلکہ حسن خالد رانجھا ہے اور ہم نے کوئی شکایت جمع نہیں کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ کی نا فرمانی کی جس کی مجھے سزا ملی، رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے میڈیا ہاؤسز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان اور یہاں کے لوگوں سے محبت ہے۔ مجھے پاکستان کی مٹی سے اور لوگوں سے پیار ہے۔

رابی پیرزادہ نے اسی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ کہ وہ 25 تاریخ کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہیں اور سب سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے