غلام نبی رینہ
کرگل/اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) یونٹ کرگل اور ڈی ایس بی کرگل سے موصولہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ٹی ایف اور پولیس اسٹیشن کرگل کی مشترکہ ٹیم نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس بیان کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت اعجاز حسین ساکن گوشن، دراس کے طور پر ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تقریباً 4 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرگل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21 کے تحت ایف آئی آر نمبر 104 درج کر لی گئی ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments