روزنامہ کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار ظفر اقبال کو صدمہ ،والد انتقال کر گئے

فیاض بخاری
بارہمولہ// کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار برائے اوڑی ظفر اقبال کے والدِ محترم غلام نبی خواجہ ساکن بلال آباد، گھرکوٹ اوڑی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم ایک شریف النفس اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے انتقال پر مختلف سیاسی، سماجی اور دینی تنظیموں کے علاوہ متعدد شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان، بالخصوص ظفر اقبال کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم سینئر صحافی مقصود احمد کے چچا بھی تھے۔ مختلف حلقوں نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا کرے۔ادھر کشمیر عظمیٰ کے جملہ ارکانِ عملہ نے بھی اپنے نامہ نگار ظفر اقبال کے والد غلام نبی خواجہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں