سرینگر/وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو وادی میں اتوار کو سب سے کم درجہ حرارت رہا، جبکہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق، محکمہ موسمیات مرکز سرینگر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری زیادہ رہا۔ اس موسم میں سرینگر کا معمول کا کم سے کم درجہ حرارت 1.3 ڈگری سیلسیس ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری، پہلگام میں 2.8 ڈگری، کپواڑہ میں 4.0 ڈگری اور کوکرناگ میں 3.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔گلمرگ وادی کا واحد مقام رہا جہاں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔ یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا، جو موسمی اوسط سے 1.9 ڈگری کم ہے۔
ادھر جموں ڈویژن میں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.6 ڈگری، بانہال میں 4.6 ڈگری، بٹوت میں 6.7 ڈگری، کٹرا میں 13.5 ڈگری، بھدرواہ میں 2.8 ڈگری اور کٹھوعہ میں 14.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments