سرینگر میں دو میڈیکل افسران کے تبادلے ،ڈاکٹر سید منظور الحق کی سینٹرل جیل سرینگر میں تعیناتی

سرینگر/محکمہ صحت نے سرینگر میں دو میڈیکل افسران کے فوری تبادلے اور نئی جگہوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔چیف میڈیکل آفیسر سرینگر کے دفتر سے جاری سرکاری حکم نامے کے مطابق یہ تبادلے انتظامی مفاد اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائے گئے ہیں۔
حکم نامے کے تحت این ٹی پی ایچ سی گگری بل میں تعینات میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وسیم احمد گنگو، جو سینٹرل جیل سرینگر میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو غوثیہ اسپتال خواجہ یار منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں مزید ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسی طرح غوثیہ اسپتال خواجہ یار میں تعینات ڈاکٹر سید منظور الحق کو سینٹرل جیل سرینگر میں نئی تعیناتی دی گئی ہے۔ انہیں اگلے احکامات تک جیل میں طبی خدمات انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں میڈیکل افسران کو ان کی موجودہ جائے تعیناتی سے فوری طور پر فارغ تصور کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں