English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں پہلی بار اونٹوں کی لڑائی کا مقابلہ

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں اونٹوں کی لڑائی کا مقابلہ ہوگا۔ عکاظ اخبار کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار شاہ عبدالعزیز کیمل میلے میں اونٹوں کے درمیان لڑائی کا انتظام کیا گیا ہے، یہ میلہ پوری دنیا میں اونٹوں کے شائقین کے لیے سب سے بڑا میلہ مانا جارہا ہے۔ میلے میں موجود کسی ایک شخص کا مخصوص طریقہ کار کے مطابق انتخاب کیا جاتا ہے، مقابلے کے دوران کوئی ایک شخص ایک منٹ کے لیے اونٹ سے ٹکر لیتا ہے، اگر وہ اونٹ کو مقررہ وقت کے اندر گرانے میں کامیاب ہو جائے تو اسے کامیاب قرار دے دیا جاتا ہے اور مقابلے میں ہارنے والا اونٹ اس کا ہو جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے