English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

T-20 بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان آج ہوگا

لاہور (اے پی پی) بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر ابتدائی مشاورت مکمل، ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور کوآرڈنیٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان کے درمیان ملاقات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز میں شامل تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے