اسلام آباد (اے پی پی) انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج اور درستگی کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کیے گئے ڈسپلے مراکز ہفتے کو بھی کھلے رہے جبکہ آج اتوار کو بھی یہ مراکز عوام کی سہولت کے لیے کھلے رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتے کو ڈسپلے مراکز ملک بھر میں عوام کی سہولت کی خاطر کھلے رہے اور اتوار کو بھی یہ مراکز کھلے رہیں گے۔ انتخابی فہرستوں میں
ووٹوں کے اندراج اور درستگی کے لیے 15 فروری کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان سے کہا ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے پر اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں، عوام اپنے ووٹ کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے 8300 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات بھی لے سکتے ہیں۔
انتخابی فہرستوں میں ووٹوںکے اندراج ودرستگی کیلیے ڈسپلے مراکز آج بھی کھلے رہیں گے
القمر
