English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شفیع محمدن نے ہارونیہ اسپورٹس کو ایک گول سے ہرادیا

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ساؤتھ فٹبال چمپیئن شپ کے سلسلے میں ککری گراؤنڈ میںکھیلے جانے والے آخری پری کوارٹر فائنل میچ شفیع محمدن اور ہارونیہ اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا جوکہ شفیع محمدن کی ٹیم نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہارونیہ اسپورٹس کو1گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا۔میچ کے شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی لیکن فارورڈ لائن کی جلد بازی اور کمزور نشانہ بازی کی وجہ سے گول کرنے میں ناکام رہے اور میچ کاپہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔وقفے میں میچ کے مہمان خصوصی پاک اسپورٹس کے جنرل سیکرٹری نوید احمد اور UC13 کے چیئرمین ستارچیئر مین سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعار ف کرایا گیا، ان کے ساتھ صدرڈسٹرکٹ ساؤتھ جمیل ہوت ،ماسٹرعبدالرحمن بلوچ،یقوب سربازی ،چیئر مین لالہ عاشق،اصغر کونسلر، نواز دانش،نیشنل فٹبالر جمیل بلوچ،نثار اسرار،لالہ رحمن ، جاوید بلوچ،حاجی شریف،نسیم بلوچ،خالد بلوچ تھے۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی لیکن دونوں ٹیموں کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچانے میں کامیاب رہے اوراسی دوران کھیل کے دوسرے ہاف کے 79ویں منٹ میں شفیع محمدن کے اسٹار کھلاڑی نعمان ڈوڈو نے خوبصورت گول اسکور کرکے مقابلہ 1-0 کردیا اسطرح شفیع محمدن کی ٹیم ہارونیہ اسپورٹس کی ٹیم کو 1-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کااعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ہمیشہ کی طرح آج بھی ریفری کا معیار کمزور رہا جس کی وجہ سے ٹیموں کو نقصان اٹھا نا پڑا ۔میڈیا کوارڈینٹر مولا بخش بلوچ تھے۔آج کے میچ ریفری اقبال جبکہ ڈپٹی ریفری اعظم اوریوسف فیفا4ریفری استاد لطیف اور میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ بروز پیر 3 فروری سے کوارٹر فائنل شروع ہونگے پہلا کوارٹر فائنل حیدری بلو چ مقابلہ کلری محمدن۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے