English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا کا دھرنے کے بجائے کنونشنز پر آنا اچھی بات ہے‘ ہمایوں اختر

القمر

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خا ن نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا اپنی اصلاح کر کے کنونشز پر آنا اچھی بات ہے، سربراہ جے یو آئی نے اس بارنئے اتحادیوں کیساتھ مل کر احتجاجی کنونشنز کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے نتائج بھی مارچ اور دھرنے کے احتجاج سے مختلف نہیں ہوں گے ، پاکستان اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے کو کچلتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ برطانیہ
کے بعد امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میںتبدیلی سے سیاحت اور غیرملکی سرمایا کاری کے رجحان میںاضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں اور کسانوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوںاخترخان نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پاک افواج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی قربانیوںکا نتیجہ ہے اور اسے رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپوزیشن کے منفی اور مایوسی پھیلانے والے پروپیگنڈے کو کچلتا ہوا آگے بڑھ رہاہے اور ان شاء اللہ ہم اپنی منزل پر پہنچیں گے ۔ اپوزیشن کے منفی حربوں اور مزاحمت کے باوجودبھی احتساب کے عمل میں کسی لمحے تعطل نہیں آیا اور احتساب کے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے