اسلام آباد (جسارت نیوز)عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ نے 33ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان حذیفہ عبدالرحمان کو 5-7، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میںمزمل مرتضیٰ نے محمد عابد کو 6-4 اور 6-1سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ مینز ڈبل کے فائنل میں شہزاد خان اور محمد عابد نے برکت اللہ اور احمد چوہدری کو 6-1 اور 6-3 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔سینئر 45 کے فائنل میں عرفان اللہ اور اسرار گل نے حمید الحق اور محمود خان کو 6-4 اور 6-3سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا ہے۔ مینز سنگلز کا فائنل آج عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود مرتضیٰ ہوں گے جو جیتنے اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
عقیل اور مزمل فیڈرل کپ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں داخل
القمر
