چاغی (آئی این پی) گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود دالبندین پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنرتبوک گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے تلور کا شکار کھیلنے کے لیے چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین پہنچے، جہاں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور سعودی سفیر نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن ایاز مندوخیل، ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خج، اے ڈی سی
بادل دشتی، ایس پی چاغی زوہیب بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ گورنر تبوک کو پولیس فورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، بعد ازاں وہ ائر پورٹ سے سخت سیکورٹی میں اپنی شکار گاہ بارہ تاگزئی کی جانب روانہ ہوگئے۔ واضح رہے گورنر تبوک ہر سال سردیوں میں تلور کا شکار کھیلنے کے لیے چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین آتے ہیں۔
گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان تلور کا شکار کھیلنے دالبندین پہنچ گئے
القمر
