کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسپورٹس کوچنگ سینٹر اسٹیڈیم میں ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز کے زیر اہتمام22واں 3 روزہ رنگا رنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام کیمپس کے بچوں کے علاوہ اساتذہ نے 3 دن بھرپور شرکت کی، فیسٹیول میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شعیب محمد اور سندھ کلچر گیمز کے چیئرمین سلیم چانڈیو کے علاوہ ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز کے چیئرمین اور فائونڈر آصف خان، منیجنگ ڈائریکٹر ملیحہ آصف، ایم ڈی اطہر خان، حسن خان، فیضان خان اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی، چیئرمین آصف خان کا کہنا تھا کہ 3 روزہ اسپورٹس فیسٹیول میں اگر ہم چاہتے تو کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز سیاسی اور سرکاری سطح کی شخصیات کو تقریب کا مہمان خصوصی بناسکتے تھے لیکن ہم نے اس تقریب کا مہمان خصوصی والدین کو رکھا جو ہمارے لئے بہت قابل احترام ہیں ۔تقریب میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار شعیب محمد کا کہنا تھا کہ مجھے آج یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، اتنا ڈسپلن اور اتنی بڑی سطح پر اتنا کلرفل اور اعلیٰ معیار کی بچوں نے پرفارمنس دی ہے اس کے پیچھے بڑے قابل اور باصلاحیت لوگوں کی تربیت نظر آتی ہے۔ میں تہہ دل سے آصف خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ آصف خان جس طرح معیاری تعلیم اور بچے بچیوں کے لئے مثبت سرگرمیوں کا تسلسل قائم کئے ہوئے ہیں اس سے نہ صرف بچوں کا مستقبل بہتر ہوگا بلکہ ملک کو بھی یقینا فائدہ ہوگا ۔
طلبہ کیلیے ہم نصابی سرگرمیاں ضروری ہیں ،شعیب محمد
القمر
