گلیڈی ایٹر کے اعظم خان راحت علی کی گیند پر گریگری کے ہاتھوں کیچ ہو گئے
بارش کی وجہ سے میچ 15،15اوورز پر مشتمل تھا‘ شعیب ملک مین آف دی میچ قرار
راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کو 30رنز سے شکست دیکر پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کی وجہ سے میچ 15،15اوورز پر مشتمل تھا۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے بیٹنگ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی جانب سے نسیم شاہ اور سہیل خان نے باولنگ کا آغاز کیا۔پشاورزلمی کو پہلا نقصان 9رنز پر اٹھانا پڑا جب اوپنر امام الحق صرف 7رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ون ڈاون پوزیشن پر حیدر علی بیٹنگ کیلئے آئے۔39رنزپر پشاور زلمی کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب کامران اکمل 23رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔جس کے بعد شعیب ملک بیٹنگ کیلئے آئے۔پشاور زلمی کی ٹیم نے اپنے 50رنز 6.4اوورز میں مکمل کیئے۔پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 93رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب حیدر علی 39رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر شین واٹسن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس موقع پر لیام لیونگ سٹون بیٹنگ کیلئے آئے۔پشاور زلمی کی ٹیم نے اپنے 100رنز 10.1اوورز میں مکمل کیئے۔شعیب ملک نے اپنی نصف سنچری 25گیندوں پر7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے جیسن رائے اورشین واٹسن نے بیٹنگ جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اورراحت علی نے باولنگ کا آغاز کیا۔45رنز کے مجموعی سکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر شین واٹسن 19رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر لیونگ سٹون کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ون ڈاون پوزیشن پر احمد شہزاد بیٹنگ کیلئے آئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم نے 50رنز5.3اوورز میں مکمل کیئے۔75رنز کے مجموعی سکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب دوسرے اوپنر جیسن رائے 45رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔جس کے بعد بین کٹنگ بیٹنگ کیلئے آئے۔99رنز کے مجموعی سکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی تیسری وکٹ گر گئی جب احمد شہزاد10رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔99رنز کے ہی مجموعی سکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی چوتھی وکٹ گر گئی جب بین کٹنگ 17رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر لیونگ سٹون کے ہاتھوں باونڈری پر کیچ ہو گئے۔اس موقع پر اعظم خان بیٹنگ کیلئے آئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم نے اپنے 100رنز11اوورز میں مکمل کیئے۔103رنز کے مجموعی سکور پرکوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پانچویں وکٹ گر گئی جب اعظم خان بغیر کوئی رنز بنائے راحت علی کی گیند پر گریگری کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین اوورز میں 21رنز کے عوض3،راحت علی نے تین اوورز میں 34رنز کے عوض دو،حسن علی اور یاسر شاہ نے تین،تین اوورز میں بالترتیب 15اور28رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ گریگری تین اوورز میں 38رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔پشاور زلمی کے شعیب ملک کو ان کی شاندار اننگ پر’مین آف دی میچ‘ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

