English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ 32ہزار951سے متجاوز

القمر

واشنگٹن /روم/تہران /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا کے 210 ممالک میں پھیلی عالمگیر وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ53ہزار279 اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 32ہزار 951سے تجاوز کرگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے
مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہو چکی ہیں جہاں اب تک کورونا وائرس کے باعث 28 ہزار 200 سے زائد افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔اٹلی میں بھی ہلاکتیں 21 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں جبکہ اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 579اور فرانس میں 17 ہزار 167 ہو چکی ہے۔ایران میں ہلاکتیں 4 ہزار777 سے زیادہ ہو چکی ہیں ۔برطانیہ میں مزید 761افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12ہزار 868تک جا پہنچی ہے ۔اسی طرح ترکی میں بھی وباسے اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے بدھ کے روز ترکی میں مزید 115افراد کورونا کا شکار بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1518ہوگئی ہے ۔بلجیئم میں بھی اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جن کی تعداد 4440ہوگئی ہے ۔کینیڈا میں مزید 103افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔سنگاپور کی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہر فرد کو ماسک پہن کر گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت کرتے کہا کہ جو بھی بغیر ماسک پہنے باہر آئے گا اس پر 300 سنگاپورین ڈالر (212 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد ہو گا۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دو سال سے کم عمر بچوں اور جنہیں خصوصی طور پر اجازت ہو وہ افراد اس پابندی سے مستثنا ہوں گے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کے پیش نظر 6 ماہ تک حکومتی وزرااور پبلک سروس اداروں کے چیف ایگزیکٹو کی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔
دنیا میں ہلاکتیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے