English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان، بھارت جیسے ملکوں میں کورونا کے کم کیسز آنا غیر یقینی ہے، بل گیٹس

القمر

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہاہے کہ پاکستان، بھارت اور اس جیسے دوسرے ملکوں میں کورونا کے کم کیسز سامنے آنا غیر یقینی بات ہے، ان ممالک میں کم کیسز کی وجہ ٹیسٹ کی محدود صلاحیت اور لوگوں کا ٹیسٹ سے گریز کرنا ہوسکتی ہے،کچی آبادیوں میں وسیع پیمانے پر وبا کے پھیلائو کا خدشہ ہے اور ایسے ملکوں میں سخت لاک ڈائون بھوک اور ہنگاموں کا باعث بن سکتا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور اس جیسے دوسرے ملکوں میں کورونا کے کم کیسز سامنے آنا غیر یقینی بات ہے ، ان ممالک میں کم کیسز کی وجہ ٹیسٹ کی محدود صلاحیت اور لوگوں کا ٹیسٹ سے گریز ہوسکتی ہے۔بل گیٹس نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں میں وسیع پیمانے پر وبا کے پھیلائو کا خدشہ ہے اور ایسے ملکوں میں سخت لاک ڈائون بھوک اور ہنگاموں کا باعث بن سکتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 13 ہزار 800 سے زائد کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 292 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پاکستان میں جیسے جیسے یومیہ ٹیسٹ کی تعداد بڑھ رہی ہے ویسے ویسے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے