English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا میں کورونا اولڈ ہائوسز سے پھیلا۔ 80 فیصد اموات بھی وہیں ہوئیں

القمر

ٹورنٹو (رپورٹ: طارق مخدومی) کینیڈا کی حکومت لاک ڈائون میں رفتہ رفتہ نرمی کر رہی ہے۔ یہ وبا کینیڈا کے 120 اولڈ ہائوسز سے شروع ہوئی اور وہاں مرنے والوں کی 80 فیصد تعداد ان ہی اولڈ ہائوسز کے متاثرین کی ہے۔ یہ لوگ ضعیف اور پہلے سے بیمار بھی ہوتے ہیں۔ ان کا مدافعتی نظام بھی انتہائی کمزور ہوتا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان اولڈ ہائوسز میں کام کرنے والا طبی عملہ ایک سے زیادہ جگہوں پر کام کرتا ہے جو کہیں سے وائرس لایا اور یہ ضعیف لوگ شکار ہوگئے۔ اب 80 کے قریب اولڈ ہائوسز میں یہ بیماری رہ گئی ہے۔ ضروری اشیا کے اسٹور کھلے ہیں۔ اس کے علاوہ پارکس کھل گئے ہیں۔ پارکوں میں فاصلے پر بنچون پر لوگ بیٹھ بھی رہے ہیں جبکہ مالیوں کو پودے لگانے کے لیے کام کی اجازت مل گئی ہے۔ گروسری اور میڈیکل اسٹور کسی دن بھی نہیں بند ہوئے۔ کینیڈا میں زندگی رفتہ رفتہ بحال ہو رہی ہے۔ آئندہ ہفتے لاک ڈائون میں مزید نرمی کا امکان ہے۔ کینیڈا کی حکومت کی متعلقہ کمیٹی ہفتے وار جائزے کے بعد مزید مختلف شعبے کھولنے کا فیصلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے