ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں کورونا متاثر ین کی تعداد 37لاکھ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن/بیجنگ/نئی دہلی (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کرگئی، اب تک2 لاکھ 58 ہزار سے زاید افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میںکورونا وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے‘ سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئی ہیں جہاں 72 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکا میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1237633 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 9لاکھ 64 ہزار سے زاید علاج ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 29501 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے اٹلی میں29315 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ تعداد سپین میں25613، فرانس میں 25537، بلجیم میں 8016، برازیل میں7921، جرمنی میں 6993، ایران میں6340 اور ہالینڈ میں5185 ہے۔ برازیل میں 114715 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ میکسیکو میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اب تک 2271 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وبا سے اب تک 49391 افراد متاثر ہوچکے ہیں‘ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 1694 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں