English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینی لڑکی گرفتار‘ نوجوانوں نے اسرائیلی فوجی جیپ جلادی

القمر

(انٹرنیشنل ڈیسک) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تاریخی مسجد ابراہیمی کے قریب ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی دستی ہتھیاروں سے مسلح تھی جس کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر دھاووں، لوٹ مار اور توڑپھوڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ الخلیل اور دوسرے علاقوں میں یہودی آبادکاروں اور قابض فوج نے فلسطینیوں کی قیمتی زرعی ارضی پرقبضہ کرلیا ہے۔علاوہ ازیں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے دوران مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی ایک جیپ پر پٹرول بموں سے حملہ کر کے جیپ کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فوجی گاڑی جل کر راکھ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے