English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے عراق میں کردوں کے 500 اہداف پر حملے

القمر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں کرد علاحدگی پسندوں کے خلاف جاری ترکی کے آپریشن پنجہ شیر کے تحت 36 گھنٹوں کے دوران کی گئی کارروائیوں میں 500 اہداف کو تباہ کردیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ترک وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ شمالی عراق میں شروع کیا گیا نیا عسکری آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق کامیابی سے جاری ہے۔ اس دوران فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کی گئی ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹروں اور توپ خانوں کی جانب سے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں، خفیہ مورچوں اور ٹھکانوں پر بم باری کی جا رہی ہے، جس کے لیے ہیلی کاپٹروں، توپ خانوں، زمین سے زمین تک راکٹ داغنے والے فوجی ٹینکوں اور راکٹ لانچروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح عناصر کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترک وزیر دفاع خلوصی آکار اور مسلح افواج کی قیادت میں شامل کئی دیگر شخصیات اس فوجی آپریشن کا جائزہ لے رہی ہیں اور فضائیہ کے آپریشن روم کے اندر سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا عراق شام سرحد کے قریب کردستان ورکرز پارٹی کے ایک حملے میں 4 ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے