English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاحت کھولنے سے گلگت بلتستان میں کورونا پھیل سکتا ہے،حافظ حفیظ الرحمن

القمر

گلگت بلتستان (صباح نیوز) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیاحت کھولنے سے گلگت بلتستان میں کورونا پھیل جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیراعظم نے ایس او پیز کا کہا لیکن میٹنگ ختم ہوتے ہی سیاحت کھولنے کا اعلان کر دیا‘ ایس او پی لفظ آسان ہے لیکن اس پر عمل درآمد بہت مشکل ہے‘ یہی وجہ ہے کہ کے پی حکومت نے رابطہ کیاکہ آپ قومی اقتصادی کونسل میں سیاحت کھولنے کی مخالفت کریں کیونکہ سیاحت اگلے سال بھی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کی قیمت پر الیکشن ہم بھی نہیں چاہتے‘ اس لیے سخت لاک ڈائون کیا تاکہ الیکشن ممکن ہو سکیں‘ الیکشن میں دھاندلی نہ ہوئی تو ن لیگ واحد اکثریتی جماعت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک نگراں وزیراعلیٰ کے لیے
نام نہیں مانگے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تھری جی اور فورجی نہ ہونے سے تعلیمی سرگرمیوں میں مشکلات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے