نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں شرمناک شکست پر وزیراعظم نریندر مودی کو ’’ سرینڈر مودی ‘‘ قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے جاپان ٹائمز کی ایک خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس میں لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شکست اور ایک گاؤں پر قابض ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔جاپان ٹائمز کے کالم میں بھی مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے جس کی وجہ سے بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کو ناراض کر بیٹھا ہے اور خطے میں تنہا ہوتا جا رہا ہے، علاوہ ازیں لداخ کے معاملے میں بھی بھارت چین سے گفت و شنید میں بھی اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا ہے۔
راہول گاندھی نے بھارتیہ وزیراعظم کو سرینڈر مودی قرار دیدیا
القمر
