English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی، پاکستان

القمر

 اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سےتضادات پر مبنی ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی، جس میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے حوالے سے تضادات ہیں۔

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو تسلیم کرتی ہے، تاہم رپورٹ میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی آپریشنز اور القاعدہ کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو نظر انداز کیا گیا ہے، امریکا طالبان مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے لیکن امریکی  رپورٹ افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنے میں ناکام رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے