English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی

القمر

کراچی: فی تولہ سونا 2300 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 2 ہزار800 روپے کا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونا 1762 ڈالر کا ہوگیا، دوسری جانب جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2300 روپے اور 1972 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی گھٹ کر ایک لاکھ 2 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 88 ہزار 134 روپے ہوگئی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے