English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرانٹ فلاور کے یونس خان پر  الزام سے پی سی بی کا لاتعلقی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی جانب سے ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان پرالزام سے پی سی بی نے لاتعلقی ظاہر کردی البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناشتے کی میز پر پیش آنے والا واقعہ صرف ایک مذاق تھا جس کی درست عکاسی نہیں کی گئی۔ گرانٹ فلاور نے انکشاف کیا تھا کہ2016 کے آسٹریلین ٹور پر یونس خان نے برسبین ٹیسٹ کے دوران بیٹنگ سے متعلق ہدایات دینے پر ان کے حلق پر چھری رکھ دی تھی اور وہاں موجود مکی آرتھر کو بیچ بچاؤ کرانا پڑا تھا۔یونس خان پر سنجیدہ نوعیت کے الزام کے باوجود پی سی بی نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا لیکن بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برسبین میں پیش آنے والا واقعہ اتنا سنجیدہ نوعیت کا نہیں تھا جس کی عکاسی گرانٹ فلاور نے کی کیونکہ یہ ناشتے کی میز پر پیش آنے والا محض ایک دوستانہ مذاق تھا جس کے دوران یونس خان نے از راہ مذاق مکھن لگانے والی چھری لہراتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سکون سے ناشتہ کرنے دیا جائے اور ناشتے کی میز پر ہدایات نہ دی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے