English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

القمر

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں ملیر، ماڈل کالونی، سعود آباد، نیو کراچی، ائیرپورٹ، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گھارو اور اطراف کے علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے شہر میں شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندر سے زیادہ نمی لینے پر مون سون سسٹم زیادہ مضبوط ہوگیا ہے جو شام تک پورے شہر پر اثر انداز ہوگا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے