راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں بچی اور دوخواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کھوئی رٹا سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 11 سالہ بچی اور خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو ہدف بنایا۔
5 innocent civilians including an 11 years old girl a woman got injured due to Indian unprovoked ceasefire violation ( CFV) in Khuiratta Sector along #LOC. #PakistanArmy troops responded effectively and targeted those Indian posts which initiated fire.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 12, 2020
اس سے قبل بھارتی فوج نے ایل اوسی کےرکھ چکری سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کرنی گاؤں کی رہنے والی خاتون شہری زخمی ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کو منہ توڑ جواب دیا۔
#IndianArmy troops initiated unprovoked ceasefire violation(CFV) in Rakhchikri Sector along #LOC targeting civil population. An elderly woman, resident of Kirni village got injured. Pakistan Army responded effectively to Indian firing.1643 CFVs committed by India in 2020 so far.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 12, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک بھارتی فوج 1623 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزیاں کرچکی ہے۔
