یورپی یونین نے 860 ارب ڈالرز کے کورونا ریکوری پیکج کی منظوری دے دی۔
عالمی جریرہ بلوم برگ کے مطابق 860 ارب ڈالرز کے ریکوری پیکج سے یورپی ممالک کی معیشت کو سہارا دیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے باعث یورپی ممالک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے جس کے لیے ریکوری پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں پر رقم کا ایک تہائی حصہ خرچ ہوگا۔
امداد کی صورت میں 440 ارب ڈالرز دیے جائیں گے جب کہ کم شرح سود پر 420 ارب ڈالرز کا قرض دیا جائے گا۔
جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ یورپ نے دیکھا دیا وہ انتہائی حالات میں بھی نئے میدان دریافت کر سکتا ہے۔

