پاکستان موومنٹ ڈیموکرٹیک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس سے سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار بدل نہیں سکتا، وزیر اعظم عمران خان اعلان نہیں کرسکتے، شو آف ہینڈ ناممکن ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ صدارتی آرڈیننس سے صرف الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی ممکن ہے، سپریم کورٹ بھی صرف آئین کی تشریح کرسکتی ہے، وزیراعظم کوکس نےیہ اختیاردیاہےکہ وہ سینٹ الیکشن کافیصلہ کریں؟
سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جگہ جگہ نااہل حکومت کےخلاف جلسےاورریلیاں منعقدکی جائیں گی،لانگ مارچ کی تیاری 31جنوری کےبعدکی جائے گی، ہم نےاسلام آباد مارچ بھی اکتوبرمیں کیا جبکہ اعلان جولائی میں کیاتھا۔
مولانا فضل الرحمن کا مزیدکہنا تھا پوری دنیامیں تعلیمی ادارےکُھل گئے،پاکستان میں نااہل حکومت نےبندکررکھےہیں، حکومت کی وجہ سے معیشت کا بیڑا غرق ہورہاہے،پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ وفاق کی نااہلی ہے۔

