میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ سیپکو ایگزیکٹو انجینئر علی اصغر سانگی ایس ڈی او فہیم شیخ کی قیادت میں لائن سپرنٹنڈنٹ لیاقت میرانی، شمن سومرو، ملوک ببر اور دیگر کی قیادت میں میہڑ شہر کی مختلف کالونیوں میں کارروائیاں کیں، کنڈا سسٹم اور غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے تاریں جلا دیں۔ اس موقع پر انجینئر علی اصغر سانگی، ایس ڈی او فہیم، شیخ نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم غیر قانونی اور بجلی چوری کرنے والوں کی 500 سے زائد تاریں کاٹی ہیں، غیر قانونی بجلی چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
