English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے طلبہ سے یونین سازی کا حق چھین تکھا ہے ، حمزہ صدیقی

القمر

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے دعویداروں نے طلبہ سے یونین سازی کا جمہوری حق چھین رکھا ہے صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیو ں کا انعقاد جمعیت کی دیرینہ روایت ہے، حیدرآباد میں اسٹوڈنٹس میگا فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے تحت ہونے والے میگا فیسٹیول سے خطاب کررہے تھے۔ فیسٹیول کا افتتاح جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ‘ سابق ایم پی اے عبدالوحیدقریشی نے کیا، فیسٹیول سے امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عقیل احمدخان‘ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ اسد قریشی ‘حیدرآباد جمعیت حمزہ مشتاق شیخ اورمعروف اسکالر ڈاکٹر شاہد رفیق نے بھی خطاب کیا ۔ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں نے طلبہ سے یونین سازی کا جمہوری حق چھینا ہوا ہے ملک میں سب کو یونین سازی کا حق ہے لیکن قوم کے مستقبل کے معماروں کو اس جمہوری حق سے محروم رکھا جارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ سندھ اسمبلی کی قرار داد سے طلبہ کو کچھ امید کی کرن نظر آئی تھی وہ بھی اب مدہم ہوتی جارہی ہے لیکن ہم سندھ حکومت کو مسلسل یاد دہانی کراتے رہیں گے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرے اور فی الفور تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کے انتخابات کرائے جائیں تاکہ جمہوریت مزید مضبوط ہو اور ملک کو پڑھی لکھی اور باشعور قیادت میسر آئے جو ملک کو ان اندھیروں سے نکال ترقی کی راہ پر گامزن کرے انہوںنے کہاکہ جمعیت کا ماضی ملک کی نظریاتی وجغفرائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پیش کردہ لازوال قربانیوں سے بھراپڑاہے انہوںنے کہاکہ اسٹوڈنس میگا کے مسلسل ساتویں ایڈیشن کا انعقاد نہایت خوش آئندہ ہے۔بہترین کے انعقاد پر حیدرآباد جمعیت کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔۔جمعیت طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اس طرح کی کئی شاندار سرگرمیوں کا انعقاد کررہی ہے۔ہم طلبہ کو دعوت دیتے ہیں کہ جمعیت کا حصہ بنیں فسٹول کے دوران تقریری مقابلوں کے علاوہ طلبہ کی صلاحیتوں کا نکھارنے کے لیے حیدرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے درمیان مختلف مقابلوں آرٹس اور سائنس گیلری کا بھی اہتمام کیا گیاتھا کی اختتامی تقریب میں طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اس موقعے پر ناظم جمعیت حیدرآباد حمزہ مشتاق نے مہمان کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔اسکے علاوہ جمعیت معتمد سندھ فیضان بھٹی،عمیرشامل مرزا نعمان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے