English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوٹری،قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار

القمر

کوٹری(پ ر)قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم گرفتار،رات گئے مانجھند کے کچے میں ایس ایس پی جامشورو کی نگرانی میں پولیس آپریشن،ملزم کو مخفی اطلاع اور ٹریسنگ سسٹم کے ذریعے گرفت میں لیا۔ایس ایس پی جامشورو کی پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق قتل اقدام قتل لوٹ مار کی وارداتوں میں نامزد اشتہاری ملزم کو جامشورو پولیس نے آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی جامشورو محمد انور کھتران نے مانجھند تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ملزم حمزو کھوسو پرقتل، اغوا ،اقدام قتل اور لوٹ مار سمیت دیگر جرائم میں مختلف مقدمات درج ہیں جوکہ گزشتہ 25برسوں سے روپوش تھا جس پر سندھ حکومت نے 4 لاکھ انعام مقرر کیا ہوا تھا۔گزشتہ کئی روز کی انتھک محنت اور کوششوں کے بعد جامشورو پولیس کی ٹیم نے مانجھند کے کچے میں آپریشن کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن کرنے کا سہرا ٹیم کے ارکان کو جاتا ہے جنہوں نے مخفی اطلاع اور ٹریسنگ سسٹم کے ذریعے ملزم تک پہنچ کر اسے اپنی گرفت میں لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ انعام کی رقم میں مزید ایک لاکھ روپے اضافے کی سفارش کی ہے۔ملزم کیخلاف مانجھند تھانہ پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے