English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معیاری اجناس نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی نشونما متاثر ہورہی ہے

القمر

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری نے کہاہے کہ معیاری اجناس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچوں کی نشونما میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے مختلف شعبوں کے سربراہوں اور ماہر زراعت اساتذہ سے انجینئرنگ فیکلٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ اب یونیورسٹی کے اساتذہ اور اسکالر اور زرعی ماہریں روایتی طریقہ تعلیم سے ہٹ کر جدید اور ڈیجیٹل طریقے کی طرف توجہ دیں۔انہوں نے سندھ کے قدرتی وسائل زراعت پانی سے متعلق جی آئی ایس سیٹلائٹ سسٹم کو ترجیحی دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں طلبہ اور کاشتکاروں کی تربیت کی ضرورت ہے،عالمی منڈی میں انہیں ممالک کے ساتھ زرعی تجارت کی جاتی ہے جو جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں غیر معیاری اجناس اور دیگر چیزوں کے استعمال کی وجہ سے ہمارے بچوں کی نشونما متاثر ہورہی ہے ہمیں اب اپنی نسل کی دفاع کے لیے اور انہیں صاف ستھری اچھی غذا پہنچانے کی انتھک محنت اور جدوجہد کرنی ہے اور یونیورسٹی ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا عزم کرنا ہے۔ اس موقع پر فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر نعمت لغاری نے وائس چانسلر کو بریفنگ دی جبکہ ڈاکٹر عبداللہ اریجو، ڈاکٹر الطاف سیال سمیت دیگر زرعی اسکالر ماہر ڈاکٹر پروفیسرز کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے