سویڈن کے شہر ‘اوریبرو’ میں مسلمان بچوں کے ” السلام سکولن ” نامی پرائیویٹ اسکول کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسکول کے پرنسپل حسین الداودی نے سویڈش سرکاری ٹیلی ویژن چینل SVTکے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ میں 2 افراد کو اسکول میں داخل ہوتے دیکھا اورپولیس کو یہ ریکارڈنگ فراہم کی ہیں۔
الداودی نے کہا ہے کہ مناظر میں ماسک والے دو افراد اسکول کی نچلی منزل کے شیشے توڑتے اور آتش گیر مادے اسکول میں پھینکتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ہمارے لئے واحد تسلی کی بات یہ ہے کہ واقعہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا کہ جب اسکول میں ابھی کوئی موجود نہیں تھا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
