ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے 14 مارچ یومِ طِب کی مبارکباد پیش کی ہے۔
صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے ٹویٹر سے 14 مارچ یومِ طِب کی مناسبت سے صدر ایردوان کا ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ کمنٹ میں آلتن نے کہا ہے کہ ” اپنی تما م ترفداکاری کے ساتھ قوم ، ملت اور پوری انسانیت کی خدمت میں مصروف شعبہ صحت کے پورے عملے کو 14 مارچ یومِ طِب مبارک ہو”۔
ویڈیو میں صدر ایردوان نے یومِ طب کی مبارکباد پیش کرنے کے بعد کہا ہے کہ "ہمارے تہذیبی جغرافیے میں ابنِ سینا اور الرضی جیسے حکماء نے جس علمِ طب کی بنیاد رکھی وہ ہر دور میں انسانیت کے لئے اہمیت کی حامل رہی ہے۔کیونکہ آپ اشرف المخلوقات کو سونپے جانے والے فرائض میں سے اہم ترین فریضہ ادا کر رہے ہیں”۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں اپنے قابل قدر ڈاکٹروں، شعبہ طب میں مستقبل کے ڈاکٹروں کو پروان چڑھانے والے اساتذہ اور صحت کے پورے عملے کا فرداً فرداًشکریہ ادا کرتا اور 14 مارچ یومِ طِب کی مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔
