ترکی کے آقن جی PT-2 ڈرون طیارے نے ایڈوانس سسٹم تعارفی پروازیں کامیابی سے مکمل کر لی ہیں۔
بائکار ڈیفنس کے ٹویٹر پیج سے شئیر کی گئی ٹیوٹ میں کہا گیا ہے کہ” بائراکتار #AKINCI ڈرون اُڑ رہا ہے۔ آج ہم نے #AKINCI پی ٹی ۔2 کی ایڈوانس سسٹم تجرباتی پروازوں کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ کامیابی سے مکمل ہونے والی ہر پرواز #AKINCI کو فرائض کی ادائیگی کے لئے ایک قدم اور آگے بڑھا رہی ہے۔اپنے آسمانوں پر آزاد اور حُر”۔
بائکار کے ٹیکنیک ڈائریکٹر سلجوق بائراکتار نے بھی ٹویٹر سے آقن جی پی ٹی۔2 ڈرون کی ویڈیو شئیر کی ہے۔
ویڈیو میں ڈرون کو ٹیک آف اور لینڈنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔
