ادھم پور/جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ہفتہ کی صبح سی او آفس کے قریب ایک خاتون کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی۔حکام کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ایک عہدیدارنے بتایا کہ جائے وقوعہ پر ایک ایکو گاڑی بھی موجود تھی، جس سے اسکارف سمیت کچھ ذاتی اشیاء برآمد کی گئیں۔عہدیدار کے مطابق، متوفی خاتون کی شناخت اور موت کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments