کیا ہونے والا ہے؟ ایلون مسک کی حیران کر دینے والی پیشگوئی

نیویارک: ٹیسلا و اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کی ایک اور نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے، جسے سن کر آپ حیران ہوجائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایک ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے ایلون مسک نے پیشگوئی کی کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی اور روبوٹیکس کے شعبے میں پیشرفت کے باعث مستقبل میں پیسوں کی بچت کرنا بے مقصد ہوگا۔

ٹیسلا کے بانی نے کہا کہ مشینیں بتدریج اتنا زیادہ سامان اور سروسز فراہم کریں گی کہ لوگوں روزمرہ کی ضروریات کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ملازمتوں، آمدنی اور بچت کے حوالے سے لوگوں کے نظریات ڈرامائی حد تک بدل جائیں گے۔

دنیا کی امیر ترین شخصیت کا بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایلون مسک کے خیال میں اے آئی ٹیکنالوجی بتدریج لوگوں کے لیے زندگی کے حوالے سے مالیاتی منصوبہ بندی کو تبدیل کردے گی۔

اس سے قبل ایلون مسک نے جولائی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ 2036 تک دولت لوگوں کے لیے بے معنی ہو جائے گی کیونکہ اے آئی اور روبوٹس پروڈکشن کا عمل بہت زیادہ بہتر بنا دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی پیشگوئی کی کہ آئندہ 5 برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی تمام انسانوں سے زیادہ ذہین ہو جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں