نوشہرہ: وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ پہنچے جہاں انہوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے نوشہرہ میں زیتون کا پودا لگایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو زیتون کے درخت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر کے پی سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

