مغربی افریقی ملک نائجیریا کے صوبے زامفارا میں مسلح حملے میں کم ازکم 35 افراد ہلاک اور بھاری تعداد میں زخمی ہو گئے۔
زامفارا محکمہ پولیس کے ترجمان محمد شیخو کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بروز جمعرات صوبے کے مارادون علاقے میں انتقامی حملے کیے۔ جس دوران 35 افراد لقمہ اجل جبکہ بھاری تعداد میں زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب مقامی پریس میں شائع خبروں میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان حملو ں میں 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ علاقے میں سیکیورٹی قوتوں کے سات جولائی کو سر انجام دیے گئے آپریشن میں 2 جتھوں کے متعدد کارکنان بے بس کر دیے گئے تھے۔
