بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سےہلاکتوں کی تعداد 52 تک جا پہنچی۔ فیکٹری میں گزشتہ روز لگی، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود اس آگ پر قابو پایا نہ جا سکا، امدادی کارکن آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ ادارے کے عہدیدار دباشیش برد خان نے پریس کو بتایا ہے کہ 8 جولائی کی شب ہاشم فوڈ فیکٹری میں آتشزدگی سے 52 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
تاہم ابھی تک محض 17 افراد کی نعشیں ہی برآمد کی جا سکی ہیں اس دوران 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس فیکٹری میں کتنے لوگ موجود تھے اور کتنے لوگ اب تک لا پتہ ہیں تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہو سکی۔
