English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سے گرفتار منی لانڈرنگ کے ملزم واسع کی 13 ارب کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

القمر

 کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جاپانی گاڑیوں کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم عبدالواسع کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ملزم کے 15 بینک اکاؤنٹس میں موجود 50 کروڑ روپے منجمد کر دیے گئے، ملزم اب تک 13 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کرچکا ہے، ملزم کی کراچی اور کوئٹہ میں موجود جائیدادوں( کلفٹن میں تین بنگلے، کوئٹہ میں کمرشل پلاٹس/دکانیں، لینڈ کروزر گاڑی وغیرہ) کا پتا لگایا گیا ہے جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے، ملزم کا پی ای سی ایچ ایس کراچی میں شو روم ہے اور کے پی کے میں مقیم مختلف افراد کے ناموں/پاسپورٹ پر دوبارہ وصولی شدہ امپورٹڈ جاپانی گاڑیاں منگواتا تھا۔

ملزم درآمدی گاڑیوں کو کلیئرنگ/فارورڈنگ ایجنٹوں کے ذریعہ حقیقی درآمد کنندگان کی غیر موجودگی میں کلیئرنس کا انتظام کرتا تھا، درآمد شدہ جاپانی گاڑیوں کے لیے ادائیگیاں حوالہ/ ہنڈی کے ذریعے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایکسچینج کمپنیوں کو بھجواتا تھا، ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے