English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں بارش کی غیرسنجیدہ کوریج پر پیمرا کا نیوز چیلنز کو خط

اسلام آباد میں بارش کے بعد ہونے والی تباہی اور اموات کی نیوز چینلز پر کوریج نے حکومت مسلسل
ناراضی کا اظہار کر رہی تھی لیکن اب پیمرا نے ٹی وی چینلز کو باقاعدہ لیٹر جاری کر دیا ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نیوز چینلز سے کہا ہے کہ انہیں موسمیاتی تبدیلی اور
عام بارش میں فرق کا بھی علم نہیں، جس طرح چینلز نے اسلام آباد کی بارش کے سبب گھروں میں بھرنے
والے پانی اور گاڑیوں کے تیرنے کی ٹوئیٹر، انسٹاگرام اور فیس بک سے ویڈیو اٹھا اٹھا کر نشر کی
ہیں اس نے ان کے پروفیشنل ازم پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پیمرا نے خط میں لکھا ہے کہ ٹی وی چینلز کو اپنے رپورٹر اور کیمرہ مین کو واقعہ کی جگہ پر بھیجنے چاہیے
تھے جو انہوں نے نہیں بھیجے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپس باربار دیکھاتے رہے۔

پیمرا نے کہا ہے کہ بلیٹنز میں ایک ہی خبر بار بار نہیں چلائی جانی چاہیے ترقیاتی کام یا دیگر خبروں
کو بھی جگہ دینی چاہیے۔ ان کا اخلاقی فرض بھی ہے کہ لوگوں کو مختلف نوعیت کی خبریں دیکھائیں۔

حیرت انگیز طور پر پیمرا کے لیٹر میں اسلام آباد سیکٹر ای الیون میں بارش والی سوشل میڈیا پر وائرل
ہونے والی کسی ایک ویڈیو کو بھی جعلی قرار نہیں دیا گیا۔

پیمرا کے اس نوٹس پر نیوز چینلز کے ڈائریکٹرز نیوز نے حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ اب ہمیں حکومت کا
ادارہ نیوز کی کوریج کرنا سکھائیں گے۔ اس سے پہلے کراچی سمیت سندھ میں بارش سے تباہی والی فوٹیج
دیکھانے پر کبھی وفاقی حکومت اور پیمرا نے نوٹس نہیں لیا لیکن اسلام آباد میں کارکردگی کا قلعی
اترنے پر سب نے شور کرنا شروع کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے ڈائریکٹر نیوز کی تنظیم نے اس مضحکہ خیز خط کا مفصل جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کیونکہ ایسا کسی دور میں نہیں ہوا کہ میڈیا کو اس طرح سے ڈکٹیٹ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے