English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل، فلسطینی زمین کو کچرا گاہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے: محمد اشتیہ

القمر

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی زمین کو ٹھوس، الیکٹرانک اور کیمیائی کچرا پھنکنے کی جگہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

وزارت اعظمیٰ آفس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اشتیہ نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رمّلہ میں برطانیہ کی القدس کے لئے قونصل جنرل ڈاین کارنر کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں اشتیہ نے کارنر سے، برطانیہ کی مالی معاونت سے مقبوضہ فلسطین میں موسمایتی تبدیلیوں سے متعلقہ پالیسیوں پر تیار کی گئی، رپورٹ وصول کی۔

اشتیہ نے کہا ہےکہ ہم رپورٹ کو سراہتے ہیں۔ اسرائیل، آبادکاروں کے لئے رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کے لئے اور علاقے کو خالی کرنے کے لئے درخت اکھاڑ رہا ہے اور زمین کو کھدائیاں کر کے اتھل پتھل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین کے اطراف کو اس وقت درپیش سب سے بڑا مسئلہ یہودی آبادکاری اور کچرا ہے۔ اسرائیل، ہمیں ہمارے قدرتی وسائل تک نہیں پہنچنے دے رہا، دیواروں کے پیچھے سے ہمیں کنٹرول کر رہا ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ اسرائیل ہماری زمین کو ٹھوس، الیکٹرانک اور کیمیائی کچرا گاہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ فلسطین ماحول کو آلودہ نہیں کر رہا بلکہ اس کے بالکل برعکس ہمارا ماحول قبضے کی وجہ سے آلودہ ہو رہا ہے۔

تاہم قونصل جنرل کارنر نے کہا ہے کہ رپورٹ مقبوضہ فلسطین کی زمین پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اقتصادی اثرات پر مبنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے