English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

القمر

افریقی ملک سوڈان میں جمہوریت نواز مظاہرین نے فوجی بغاوت کی مخالفت کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔

ان افراد نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات دارالحکومت خرطوم کی سڑکوں اور گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

فوج کی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہروں کو کت مداخلت سے ختم کرنے کی کوششوں میں اب تک چودہ مظاہرین ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

جمہوریت نوازوں کی بڑی تنظیم سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن نے ملک میں عام سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہی تنظیم سن 2018 اور سن 2019 میں سابق آمر عمر البشیر کے طویل اقتدار کے خاتمے میں پیش پیش تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے