اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں دیے گئے موسمیاتی وعدے "امید بخش لیکن کافی نہیں”۔
گلاسگو میں دو ہفتوں سے جاری موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی 26ویں کانفرنس میں اپنی تقریر میں گوٹیرس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ہر ایک کو کوششیں صرف کرنی ہوں گی۔
گوٹیرس نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کے لیے موافقت اور فنانسنگ کی رفتار میں اضافہ کریں تاکہ اس صدی کے آخر تک عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کیا جا سکے،سال 2050 تک صفر کاربن کے ہدف کے لیے گیسوں کے اخراج میں سرعت سے کمی لانا لازمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "گلاسگو میں دی گئی ضمانتیں امید افزا ہیں لیکن کافی نہیں ہیں۔” ہر ملک، ہر شہر، ہر کمپنی، ہر مالیاتی ادارے کو اپنے اخراج کو یکسر، قابل اعتماد اور قابل تصدیق طور پر کم کرنا چاہیے۔
پیرس موسمیاتی معاہدے کے تحت، عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری تک محدود کرنے کے لیے 2030 تک عالمی کاربن کے اخراج کو 55 فیصد تک اور 2050 تک صفر تک کم کرنا مطلوب ہے۔
