جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے وزارت کے دفتر میں صحافیوں کو بتایا کہ جاپان پہلی بار اپنے سرکاری تیل کے ذخائر کا کچھ حصہ پیٹرولیم مارکیٹ میں لارہا ہے۔
امریکا کے مطالبے پر کیے گئے اس اقدام کا مقصد پٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے تیل کی سپلائی کو عارضی طور پر بڑھانا ہے۔ برطانیہ، چین، بھارت اور جنوبی کوریا بھی اس اقدام میں تعاون کریں گے۔
کشیدا نے کہا کہ خام تیل کی قیمت کو کم کرنا کورونا سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے حصول کے لیے انتہائی اہم ہے۔
حکومت اس سال کے آخر تک جلد سے جلد ٹینڈر منعقد کرنے اور مارچ 2022 کے آخر تک تیل فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
تقریباً 4.2 ملین بیرل جاری کیے جائیں گے جو دو سے تین دن کی ملکی طلب کے برابر ہے۔ ضرورت پڑنے پر حکومت مزید بیرل جاری کرنے پر غور کرے گی۔ سرکاری ہولڈنگز کے علاوہ، پرائیویٹ آئل کمپنیوں کو بھی تیل کی ایک خاص مقدار محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔
