English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں بوسٹر ویکسین مفت کردی گئی

القمر

وزیر صحت سندھ عزرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ہم موبائل ویکسین کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ویکسین کی دوسری خوراک نہ لگانے والوں کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

نادرا سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جعلی ویکسینیشن کارڈ کی شناخت ہو جائے گی۔ہمارے پاس بچاؤ کا طریقہ ویکسین موجود ہے۔

ویکسین کی وجہ سے انفیکشن زیادہ نہیں ہوتا
ایک اضافی ویکسین کی خوراک بطور بوسٹر ویکسین لگے گی۔ہم سمجھتے ہیں کہ بوسٹر ویکسین مفت لگنی چاہیے اسی لیے ہم نے بوسٹر ویکسین مفت کر دی ہیں۔
یورپ میں بہت سارے ممالک لاک ڈاؤن کی طرف چلے گئے ہیں۔وفاقی حکومت کو اقدامات کرنے پڑیں گے۔ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے