انڈونیشیا کے مشرقی علاقے میں منگل کو 7.4 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا جس کے بعد محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری کردی.زلزلے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
فلورس جزیرے کے مشرقی حصے میں واقع لارنٹوکا کے قصبے سے 70میل دور شمال مغرب میں رات تین بج کر بیس منٹ پر بحیرہ فلورس میں یہ زلزلہ آیا قصبے کے رہائشی آگسٹینس فلورینس نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ زلزلے کے خوف سے ہر کوئی باہر گلی میں بھاگا۔
Un #tsunami 7,5 a frappé l'Indonésie.
s'il vous plaît priez pour les gens de #Indonesia
#tsunami #EarthquakePH #Earthquake pic.twitter.com/7KuNFLLjYV— Max lemire (@Maxoulemire) December 14, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل 1992 میں بھی انڈونیشیا کے علاقے موامرے میں اسی طرح کی شدت کے زلزلے سے بری طرح نقصان پہنچا تھا۔
مالوکو، مشرقی نوسا تینگارا، مغربی نوسا ٹینگگارا اور جنوب مشرقی اور جنوبی سولاویسی کے علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے اعدادوشمار بھی یہی بتاتے ہیں کہ زلزلے کی شدت 7.3 تھی۔ انڈونیشیا کی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ پہلے زلزلے کے بعد لارنٹوکا شہر میں 5.6 شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا۔
لارنٹوکا کے رہائشی زکریا گینٹانا کیرانز نے رائٹرز کو بتایا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے زمین لہروں کی صورت اوپر نیچے ہورہی ہو۔
لارنٹوکا میں ایسٹ فلورز ڈزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی کے سربراہ الفونس ہاڈا بیٹن نے کہا کہ فوری طور پر نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور زلزلے کے جھٹکے کئی منٹ تک محسوس کیے گئے کیونکہ لوگ اپنے گھروں سے بھاگ گئے۔لوگوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے جنوبی سولاویسی کے مکاسر میں بھی محسوس کیے گئے۔
امریکہ میں قائم پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ زلزلے کے ابتدائی پیرامیٹرز کی بنیاد پر، زلزلے کے مرکز کے 1,000 کلومیٹر (621.37 میل) کے اندر واقع ساحلوں کے لیے خطرناک سونامی کی لہریں ممکن تھیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے میٹرو ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ لوگوں کو ساحلوں سے دور رہنا چاہیے اور مزید کہا کہ سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے کم از کم دو گھنٹے بعد ہٹا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا “پیسیفک رنگ آف فائر” پر واقع ملک ہے جو کہ زلزلے کے حوالے سے خطرناک ٹکڑا ہے .
The post انڈونیشیا زلزلے سے لرز اٹھا ،7.4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری first appeared on Daily Jasarat News.
