English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسن تاتار کی اقوام متحدہ کے نمائندہ قبرص کی تقریب میں شرکت

القمر

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسن تاتار نے قبرص میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نئے خصوصی نمائندے اور قبرص میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے مشن کے سربراہ کولن سٹیورٹ کی طرف سے دیے گئے "سال کے آخر میں استقبالیہ” کی تقریب میں شرکت کی۔

قبرص میں اپنے قیام کی مدت مکمل کرنے  والی الزبتھ سپہر کی جگہ اس  عہدے  پر نامزد ہونے والے  سٹیورٹ نے بفر زون میں واقع لیدرا پیلس ہوٹل میں ایک استقبالیہ دیا۔

یونانی قبرصی رہنما نیکوس اناستاسیادیس نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کل رات پہلی بار ملاقات کی جبکہ اس سے قبل وہ  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے نیویارک میں 27 ستمبر کو سہ فریقی اجلاس میں ملاقات  کرچکے ہیں۔

سٹیورٹ نے اس موقع پر  مختصر تقریر  کرتے ہوئے کہا کہ  تقریباً ایک سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب قائدین جزیرے پر اکٹھے ہوئے ہیں، اور اس تقریب میں ان کا شرکت کرنا   اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل قبرص کے مسئلے کو اہمیت دیتے ہیں، سٹیورٹ نے اس موقع پر  جنیوا اور نیویارک میں اس سمت میں سیکرٹری جنرل کی کوششوں کا حوالہ  بھی دیا۔

اسٹیورٹ نے کہا کہ  سیکرٹری جنرل آگے بڑھنے اور باہمی طور پر قابل قبول راستہ تلاش کرنے میں رہنماؤں کی حمایت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  استقبالیہ تقریب  ایک غیر رسمی تقریب تھی، انہوں نے اس موقع پر  سب کو نئے سال کی مبارکباد دی اور آنے والے سال میں قبرص کی مزید ترقی کی خواہش  کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے